تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکا ایران معاہدہ خطے میں امن و استحکام کا نیا باب کھول سکتا ہے: انور قرقاش

امریکا ایران معاہدہ خطے میں امن و استحکام کا نیا باب کھول سکتا ہے: انور قرقاش

ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان متوقع معاہدہ نہ صرف جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا بلکہ خطے میں امن، استحکام اور سیاسی کامیابی کا ایک نیا دور بھی شروع کرے گا۔اپنے بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ موجودہ بحران کے دوران متحدہ عرب امارات نے دانشمندانہ اور متوازن حکمت عملی اختیار کی، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی حمایت تھا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ امن، مذاکرات اور علاقائی استحکام کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انور قرقاش نے مزید کہا کہ امن کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع، قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔