تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ

خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) برطانیہ نے زمین کے گرد مدار میں بڑھتے ہوئے خلائی کچرے کو ختم کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، جس کے تحت بڑے پنجوں سے لیس روبوٹک خلائی جہاز تیار کیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق یہ خلائی جہاز ناکارہ سیٹلائٹس کو اپنے پنجوں کی مدد سے پکڑ کر زمین کی فضا کی طرف منتقل کرے گا، جہاں شدید حرارت کے باعث وہ جل کر تباہ ہوجائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خلائی کچرے کا کوئی ٹکڑا بھی فعال سیٹلائٹ یا خلائی جہاز سے ٹکرا جائے تو اسے شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے مواصلاتی اور دیگر اہم خلائی خدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔برطانیہ اس منصوبے پر تقریباً 81 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس کا بنیادی مقصد زمین کے مدار میں موجود ناکارہ سیٹلائٹس کی تعداد کم کرنا اور فعال خلائی جہازوں کو ممکنہ تصادم سے محفوظ رکھنا ہے۔منصوبہ کامیاب ہونے کی صورت میں مستقبل میں ناکارہ سیٹلائٹس کو مدار سے ہٹانے اور خلائی کچرے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔