تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ایپل کا پاکستان میں دفتر کھلنے کی امید

ایپل کا پاکستان میں دفتر کھلنے کی امید

لاہور( ویب ڈیسک) لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے امید ظاہر کی ہے کہ ایپل مستقبل میں پاکستان میں اپنا باقاعدہ دفتر قائم کرسکتا ہے۔اسٹیٹسن سینڈرز کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان میں مقامی موجودگی قائم کیے جانے کے بعد دیگر بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل مارکیٹ، ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال اور آئی ٹی شعبے میں موجود مواقع نے عالمی کمپنیوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ گوگل کی مقامی سطح پر موجودگی کو بھی پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔امریکی قونصل جنرل کی جانب سے ایپل کے ممکنہ باقاعدہ دفتر کے حوالے سے امید کا اظہار ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔اگر ایپل پاکستان میں مستقل دفتر قائم کرتا ہے تو یہ ملک کے ٹیکنالوجی نظام، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔