تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

ارشدیپ سنگھ ٹی ٹوئنٹی میں 2 بڑے اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بولر بن گئے

ارشدیپ سنگھ ٹی ٹوئنٹی میں 2 بڑے اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بولر بن گئے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست کے باوجود 2 بڑے اعزاز اپنے نام کرلیے۔وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بولر بن گئے۔ ارشدیپ نے یہ سنگ میل 103 میچز میں عبور کیا اور تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے یہ کارنامہ 92، 92 میچز میں انجام دیا تھا۔گیندوں کے اعتبار سے ونندو ہسارنگا 2035 گیندوں پر 150 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں، جبکہ راشد خان نے 2098 اور ارشدیپ سنگھ نے 2143 گیندوں میں یہ ہدف حاصل کیا۔ارشدیپ نے 2026 میں 40 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرکے فل ممبر ممالک کے بولرز میں ایک کیلنڈر سال کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ انہوں نے آئرلینڈ کے جوشوا لٹل کا 39 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔