تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم

ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی نے آڈٹ اور کارپوریٹ مالیاتی رپورٹنگ کے نظام میں خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔یہ اقدام نظرثانی کی ایک درخواست پر کارروائی کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے بعد کیا گیا۔ انکشاف ہوا کہ ٹیکس حکام کو مبینہ طور پر ایک ہی کمپنی کے ایک ہی ٹیکس سال سے متعلق آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کے تین مختلف مجموعے موصول ہوئے تھے۔تینوں گوشواروں میں ظاہر کیے گئے منافع، بینک بیلنس اور ذخائر میں فرق پایا گیا، جس سے مالیاتی رپورٹنگ کی شفافیت، آڈٹ رپورٹس کی تصدیق اور موجودہ ضابطہ جاتی و پیشہ ورانہ نگرانی کے نظام کی مؤثریت پر سنگین سوالات اٹھے ہیں۔کارروائی کے دوران آڈٹ فرموں کے نام اور لیٹر ہیڈز کے غیرمجاز استعمال، آڈٹ رپورٹس پر منفرد دستاویزی شناختی نمبر نہ ہونے، آڈیٹرز کی تقرری اور تبدیلی کے طریقہ کار اور مبینہ طور پر اپنی مرضی کے مطابق آڈٹ رائے حاصل کرنے سے متعلق خدشات بھی سامنے آئے۔ اس کے علاوہ معیار کی جانچ اور ضابطہ جاتی نگرانی کے موجودہ انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے اس معاملے پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مشترکہ ادارہ جاتی مطالعہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے درخواست گزار کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے ٹیکس محکمے کو آڈٹ سے متعلق دستاویزات طلب کرنے کے معاملے پر شکایت کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے سامنے اپنے قانونی مشیر کے ہمراہ پیش ہوسکتا ہے۔سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو 15 روز کے اندر اپنے نمائندے نامزد کرنا ہوں گے۔ مطالعاتی ٹیم کو جامع رپورٹ اور قابلِ عمل سفارشات 60 روز میں پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔