کراچی (کامرس ڈیسک) سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 687 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے میں فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس نرخ 78 ڈالر بڑھ کر 3616 ڈالر ہوگیا۔