تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد

بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد

دوحہ (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان اے ٹیم کے کپتان عبدالصمد نے بھارت کے خلاف 48 رنز سے کامیابی کا سہرا بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں کے کھلاڑیوں کے سر باندھ دیا۔بھارت کو شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالصمد نے کہا کہ شامل حسین اور معاذ نے اننگز کے آغاز میں عمدہ بیٹنگ کرکے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا، جبکہ حسن نواز کی اننگز بھی شاندار رہی۔انہوں نے کہا کہ پچ خشک محسوس ہو رہی تھی، اسی لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس وکٹ پر کامیابی کے لیے 300 سے زائد رنز کا ہدف مقرر کرنا ضروری تھا۔کپتان کا کہنا تھا کہ علی رضا نے ابتدائی اوورز میں ہی اہم وکٹ حاصل کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ احمد دانیال، حسن نواز اور عمران رندھاوا نے بھی اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کرکے کامیابی میں کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ میچ میں پاکستان اے نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 314 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 48 رنز سے شکست کھا گئی۔ کپتان تلک ورما کی سنچری اور ابھیشیک شرما کے 70 رنز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عمران رندھاوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔