دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے پانچویں سیزن کے افتتاحی میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کو 52 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ کرس جارڈن اور ظہور خان کی عمدہ بولنگ نے ڈیزرٹ وائپرز کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ایم آئی ایمریٹس نے اس کامیابی کے ساتھ پانچویں سیزن کے پہلے ہی مقابلے میں دفاعی چیمپئن کو شکست دے کر اپنی مضبوط موجودگی کا احساس دلایا۔