تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

 لزبن (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ کے مختلف شہروں میں مہنگائی، مکانات کی بڑھتی قیمتوں اور بنیادی سہولیات کے بحران کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے حکومتوں سے معاشی ریلیف، سستے مکانات کی فراہمی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری خدمات کی ناقص صورت حال کے خلاف مارچ کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے مہنگے کرایوں، کم تنخواہوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرے کی کال ملک کی بڑی مزدور تنظیم سی جی ٹی پی نے دی تھی۔دوسری جانب کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں سابق کھلاڑی اور کوچ کرسٹیان یوسیپ پیریش کی نفسیاتی اسپتال میں ہلاکت کے خلاف بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے طبی اداروں میں مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔