اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے ایک شخص کی وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ دلچسپ اور طنز و مزاح سے بھرپور گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یہ واقعہ کینیڈا کی پارلیمانی پریس گیلری کے سالانہ عشائیے کے دوران پیش آیا، جہاں ٹرمپ کے ہمشکل نے امریکی صدر کے مخصوص لب و لہجے، جسمانی انداز اور تیکھے جملوں کی نقل کرتے ہوئے مزاحیہ پرفارمنس پیش کی۔تقریب میں شریک کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی بھی اس دلچسپ مکالمے کا حصہ بنے۔ ٹرمپ کے انداز میں کی جانے والی طنزیہ گفتگو سے ہال میں موجود صحافی، سیاست دان اور دیگر مہمان خوب محظوظ ہوئے اور قہقہے گونجتے رہے۔واضح رہے کہ کینیڈا کی پارلیمانی پریس گیلری کے سالانہ عشائیے میں صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں ملکی و عالمی شخصیات کے انداز کی ہلکی پھلکی پیروڈی پیش کرنا ایک روایت ہے، جس کا مقصد سیاسی اور سماجی معاملات کو مزاحیہ انداز میں اجاگر کرنا ہوتا ہے۔
ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں