تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت

پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت

کراچی (کامرس ڈیسک) پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا نظام ختم کرکے ماہانہ قیمتوں کا طریقہ کار بحال کرنے کے لیے حکومت کو 15 روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ ڈیلرز نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کی دھمکی بھی دی ہے۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ملک خدا بخش نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کے بجائے ہر 30 روز بعد کیا جائے، جبکہ ڈیلرز کا منافع کم از کم 8 فیصد مقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلرز کا سرمایہ تیزی سے ختم ہورہا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کے پاس پیٹرول خریدنے کے لیے رقم بھی باقی نہیں بچے گی۔ اس صورت حال میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ ہے، جس سے عوام میں بے چینی اور امن و امان کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پمپس پر توڑ پھوڑ کے واقعات کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔دوسری جانب آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے باعث ڈیلرز کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ڈیلرز ایک قیمت پر پیٹرول خرید کر ذخیرہ کرتے ہیں، لیکن قیمتیں کم ہونے کی صورت میں انہیں مہنگا خریدا گیا ذخیرہ کم نرخوں پر فروخت کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں روزانہ ردوبدل سے خریداری، سرمایہ کاری اور کاروباری منصوبہ بندی مشکل ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول پمپس پر صارفین بھی قیمتوں کے حوالے سے الجھن کا شکار ہوتے ہیں۔نعمان علی بٹ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے ارکان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد شامل ہیں، جو عوام کو ضروری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی مہیا کرتے ہیں۔ موجودہ صورت حال برقرار رہی تو متعدد پیٹرول پمپس بند اور لوگوں کا روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزانہ قیمتیں تبدیل کرنے کا نظام ختم کرکے ماہانہ نرخ مقرر کرنے کا طریقہ بحال کیا جائے، جس سے قیمتوں میں استحکام آئے گا اور کاروباری منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔وائس چیئرمین نے وزیراعظم اور متعلقہ اداروں سے مسائل جلد حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ارکان کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔