تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد

ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد

 اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس اور وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کو انکم ٹیکس انتظامیہ سے الگ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری کے لیے نئی مشکلات کا سبب قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم مکاتی نے خبردار کیا کہ ٹیکس نظام کی اس تقسیم سے تعمیل کا عمل مزید پیچیدہ اور مہنگا ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لینڈ ریونیو کی تنظیم نو کا مقصد ٹیکس وصولیوں اور کارکردگی میں بہتری لانا ہوسکتا ہے، تاہم اس اقدام سے کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس امور کی انجام دہی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دونوں نظام الگ ہونے کی صورت میں تاجروں کو مختلف ٹیکس دفاتر کے چکر لگانا پڑیں گے، جس سے اضافی دستاویزات کی تیاری، بار بار پیشی، دفتری کارروائیوں میں تاخیر اور ٹیکس معاملات کے حل میں مشکلات پیدا ہوں گی۔سلیم مکاتی کے مطابق کاروباری طبقہ پہلے ہی بھاری ٹیکسوں اور پیچیدہ قوانین کے دباؤ کا شکار ہے، ایسے میں ٹیکس انتظامی ڈھانچے کی تقسیم سے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔