تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران

امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکا تہران کی شرائط تسلیم کرلے تو آبنائے ہرمز میں چند گھنٹوں کے اندر سیکیورٹی بحال کرکے آبی گزرگاہ دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ کسی معاہدے کی صورت میں ایران بہت تیزی سے اقدامات کرسکتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا معاہدہ طے پانے کے صرف دو گھنٹے بعد آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولا جاسکتا ہے؟اسماعیل بقائی نے جواب دیا کہ ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہے اور دوسری جانب سے متعلقہ شرائط پوری کیے جانے کی صورت میں ان پر جلد از جلد عمل درآمد کرے گا۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تہران ایرانی عوام کے حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے مقاصد اور عوام کے حقوق سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے دفاع کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔ایرانی ترجمان نے امریکا کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اور جنگ میں کامیابی کے دعوؤں کو بھی مسترد کردیا۔ ان کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے فتح کے اعلانات تقریباً روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی دھمکیاں ایرانی عوام کو اپنی سرزمین اور قومی وقار سے دستبردار نہیں کرسکتیں، بلکہ اس طرح کے بیانات ملک کے عزم اور اتحاد کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر نئے سال تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوسکا تو وہ دوبارہ جنگ شروع کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔