اسلام آباد (پاکستان خبر) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بھارتی میڈیا کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر ضرور بات ہوگی، تاہم جب بھی گفتگو ہوگی تو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہوگی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور پورا خطہ اس خطرے کی لپیٹ میں ہے۔ اس مسئلے کا مقابلہ تمام ممالک کو مل کر کرنا ہوگا اور مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ محض الزامات لگانے یا اشتعال انگیزی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ پاکستان متعدد بار بھارت سے دہشت گردی کے واقعات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کرچکا ہے، جبکہ پاکستان کے پاس بھی اس حوالے سے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق شواہد دونوں ممالک ایک دوسرے کو براہ راست فراہم کرسکتے ہیں یا کسی مناسب فورم کے ذریعے بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان