تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا

چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا

گوانگژو (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں مقامی طور پر تیار کیا جانے والا دوسرا بڑا کروز شپ ’’ایڈورا فلورا سٹی‘‘ اپنے پہلے تجارتی بحری سفر پر روانہ ہوگیا، جسے ملک میں سمندری سیاحت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔جدید سہولیات اور پرتعیش آسائشوں سے آراستہ یہ جہاز جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگژو میں واقع نانشا انٹرنیشنل کروز بندرگاہ سے 3 ہزار 800 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوا۔ اس کا ابتدائی سفر 6 دن اور 5 راتوں پر مشتمل ہے، جس کے دوران جہاز ہانگ کانگ اور ویت نام کے شہر ہیو میں قیام کرے گا۔جہاز کا مجموعی وزن ایک لاکھ 41 ہزار 900 ٹن اور لمبائی 341 میٹر ہے۔ اس میں مسافروں کے لیے 2 ہزار 130 پرتعیش کمرے موجود ہیں، جبکہ بیک وقت 5 ہزار 232 افراد اس میں سفر کرسکتے ہیں۔چائنا ٹورازم گروپ کے زیر انتظام چلنے والے اس کروز شپ کی تعمیر اگست 2022 میں شروع ہوئی تھی۔ اسے 6 نومبر کو شنگھائی میں کمپنی کے حوالے کیا گیا، جبکہ 9 نومبر کو اس نے اپنا پہلا آزمائشی سفر مکمل کیا۔ یہ چین کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ کروز شپ ’’ایڈورا میجک سٹی‘‘ سے زیادہ بڑا اور جدید ڈیزائن کا حامل ہے۔چائنا ٹورازم گروپ کی چیئرپرسن شی ڈائی کے مطابق کمپنی اپنے کروز آپریشنز کے ذریعے ثقافتی سیاحت اور سمندری تفریح کے نئے معیار قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔منصوبے کے تحت 2027 میں ’’ایڈورا فلورا سٹی‘‘ گوانگژو سے 50 سے زائد بین الاقوامی بحری سفر کرے گا، جن میں ویت نام، ملائیشیا اور برونائی کے دورے بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ چین کے 15ویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے (2026-2030) کے تحت کروز اور یاٹ سیاحت کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک میں کروز مسافروں کی آمدورفت میں 25.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔