تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

قطر کے ایل این جی جہاز پر حملہ، سعودی عرب کا عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ

قطر کے ایل این جی جہاز پر حملہ، سعودی عرب کا عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے خلیج میں قطر کے مائع قدرتی گیس بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بحری راستوں اور عالمی توانائی کی ترسیل کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی کے جہاز ’’المییدہ‘‘ کو جمعے کی شب نشانہ بنایا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق واقعے میں عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی ماحول کو کوئی نقصان پہنچا۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت سمندری آمدورفت اور عالمی توانائی کی فراہمی کو خطرے میں ڈالنے والے تمام اقدامات مسترد کرتی ہے۔بیان میں قطر کی جانب سے اپنے بحری جہازوں اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنائے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔