تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

بلوچستان میں 9 مطلوب خواتین دہشت گردوں کی اطلاع پر انعام مقرر

بلوچستان میں 9 مطلوب خواتین دہشت گردوں کی اطلاع پر انعام مقرر

کوئٹہ( پاکستان خبر) حکومت بلوچستان نے انتہائی مطلوب 9 خواتین دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا امور بابر یوسفزئی کے مطابق مطلوب خواتین سے متعلق قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے یا ان کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے افراد کو انعام دیا جائے گا، جبکہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر پوشیدہ رکھی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیوانی اور تربت سے ہے۔بابر یوسفزئی کے مطابق حکومت بلوچستان نے ان خواتین کو انتہائی مطلوب قرار دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے بارے میں معلومات متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔