تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مزار قائد کے اطراف جلسوں پر پابندی برقرار، کارروائی کا انتباہ

مزار قائد کے اطراف جلسوں پر پابندی برقرار، کارروائی کا انتباہ

کراچی( پاکستان خبر) کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے اور جلوسوں پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجازت کے بغیر جلسہ منعقد کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مزار قائد کے اطراف کسی بھی قسم کے جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں، یہ فیصلہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسٹریٹ موومنٹ کے تحت قافلہ آج کراچی پہنچے گا۔ سہیل آفریدی ریلی کی صورت میں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد اور گرو مندر سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے ہیں، جبکہ مزار قائد کے اطراف اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔