تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بنگلادیش کا پاسپورٹ پالیسی میں نیا فیصلہ، ’سوائے اسرائیل‘ کی عبارت دوبارہ شامل کرنے کا اعلان

بنگلادیش کا پاسپورٹ پالیسی میں نیا فیصلہ، ’سوائے اسرائیل‘ کی عبارت دوبارہ شامل کرنے کا اعلان

بنگلادیش( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی حکومت نے جنرل پاسپورٹس میں دوبارہ یہ عبارت شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ “یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے، سوائے اسرائیل کے۔” یہ اقدام فلسطین کے مسئلے پر ملک کی روایتی خارجہ پالیسی اور عوامی جذبات کے مطابق قرار دیا جا رہا ہے۔بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ سفارتی پاسپورٹس میں اس ہدایت پر پہلے ہی عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ عام پاسپورٹس میں بھی جلد اس شق کو بحال کر دیا جائے گا۔وزارت داخلہ اور محکمہ امیگریشن کے مطابق یہ فیصلہ بنگلادیش کے دیرینہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ ملک کے اسرائیل کے ساتھ نہ ماضی میں سفارتی تعلقات رہے ہیں اور نہ ہی اس وقت موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق 2021 میں ای پاسپورٹ نظام کے آغاز کے دوران یہ عبارت ہٹا دی گئی تھی، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے آئی تھی۔حکام کے مطابق اس پالیسی تبدیلی کے ساتھ پاسپورٹ ڈیزائن اور واٹر مارک میں بھی بعض ترامیم کی جا رہی ہیں، جن میں تاریخی اور سیاسی علامات کی عکاسی کرنے والی تصاویر کی تبدیلی بھی شامل ہے۔