تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، بڑے ناموں کی واپسی متوقع

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، بڑے ناموں کی واپسی متوقع

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں حصہ لینے والے قومی اسکواڈ میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے، جبکہ احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور محمد وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر اسکواڈ سے باہر کیا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔