سڈنی ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور دنیا کے 12ویں بلے باز بن گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اسٹیو اسمتھ نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ جنوبی افریقی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باوجود انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 28 رنز بنائے اور 11 ہزار ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 13 ہزار 378 اور ایلن بارڈر 11 ہزار 174 ٹیسٹ رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔37 سالہ اسٹیو اسمتھ نے 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 37 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سنچریوں کی مجموعی فہرست میں اسمتھ چھٹے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلوی بلے بازوں میں وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بن گئے
واپس خبروں پر
Category:
کھیل