تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

انگلینڈ کو شکست، پاکستان ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے آگے نکل گیا

انگلینڈ کو شکست، پاکستان ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے آگے نکل گیا

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے آئی سی سی کی عالمی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔پاکستانی ٹیم نے سہ ملکی سیریز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل کامیابیاں حاصل کیں، جس کے نتیجے میں عالمی درجہ بندی میں اس کی پوزیشن بہتر ہوگئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق، پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ آسٹریلیا اس سے ایک درجہ نیچے چلا گیا ہے۔رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان کی درجہ بندی میں یہ بہتری منگل کو انگلینڈ کے خلاف 87 رنز کی شاندار فتح کے بعد سامنے آئی۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے سہ ملکی ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ بھی برقرار رکھا۔