تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

جیمز اینڈرسن کے کیریئر پر سوالیہ نشان، لنکاشائر نے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

جیمز اینڈرسن کے کیریئر پر سوالیہ نشان، لنکاشائر نے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے پروفیشنل کرکٹ کیریئر کے اختتام کے امکانات بڑھ گئے ہیں، کیونکہ کاؤنٹی کلب لنکاشائر نے انہیں آئندہ سیزن کے لیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، 44 سالہ جیمز اینڈرسن کو رواں ہفتے کلب کے اعلیٰ حکام نے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ وہ 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آبائی کلب لنکاشائر کی جانب سے کھیل رہے تھے اور 2026 کے سیزن میں ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔اینڈرسن نے رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17.68 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی شاندار بولنگ بھی لنکاشائر کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں خراب نتائج سے نہ بچا سکی۔اطلاعات کے مطابق، انگلش فاسٹ بولر 2027 تک کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند تھے، لیکن لنکاشائر کی جانب سے نیا معاہدہ نہ دینے کے فیصلے کے بعد ان کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اب یہ واضح نہیں کہ وہ کسی دوسرے کاؤنٹی کلب میں شامل ہوں گے یا کھیل کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیں گے۔جیمز اینڈرسن نے جولائی 2024 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ انہوں نے اپنے شاندار ٹیسٹ کیریئر میں 188 میچز کھیل کر 704 وکٹیں حاصل کیں اور دنیا کے کامیاب ترین فاسٹ بولرز میں نمایاں مقام حاصل کیا۔لنکاشائر میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد اینڈرسن کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ کلب کے نئے کپتان کے انتخاب کے لیے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔