تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بلاول بھٹو کا امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم

بلاول بھٹو کا امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاکستان خبر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے امن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والا معاہدہ اس عمل میں شامل تمام فریقین کی دانشمندانہ قیادت اور امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں استحکام اور تنازعات کے حل کے لیے مثبت نتائج مرتب کر سکتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اس عمل میں ان کی قیادت اور وژن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔