تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

بی جے پی رہنما کی سلمان خان سے ملاقات، ڈنر پر میزبانی

بی جے پی رہنما کی سلمان خان سے ملاقات، ڈنر پر میزبانی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے رہنما پی ایم سائی پرساد نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں اداکار نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو ڈنر پر مدعو کیا۔سائی پرساد نے انسٹاگرام اور ایکس پر سلمان خان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔انہوں نے سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاندار گفتگو اور دل چھو لینے والی مہمان نوازی سے وہ بے حد متاثر ہوئے، جبکہ اداکار کی سادگی نے بھی انہیں متاثر کیا۔سلمان خان حال ہی میں ’بگ باس‘ کے سیٹ پر اپنی فٹنس اور ٹرولز کو جواب دینے کے باعث خبروں میں رہے ہیں۔ انہوں نے اداکاراؤں کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پاپارازی اور میڈیا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سلمان خان جلد ہی اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ماتربھومی‘ میں دکھائی دیں گے، جبکہ وہ ہدایت کار ومشی پیڈی پلی کی ایک فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جو آئندہ برس عید پر ریلیز ہوگی اور اس میں نین تارا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔