تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بجٹ 2026-27: رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی ٹیکس کمی کی تجویز، تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کی امید

بجٹ 2026-27: رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی ٹیکس کمی کی تجویز، تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کی امید

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو متحرک کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسوں میں بڑی کمی کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر موجودہ ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے صرف 0.25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح جائیداد کی فروخت پر لاگو 4.5 فیصد ٹیکس کو بھی کم کر کے 1.5 فیصد تک لانے کی سفارش سامنے آئی ہے۔حکومت اس اہم پالیسی تبدیلی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے ان تجاویز پر تحفظات اور مخالفت کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود حکومتی سطح پر ان تجاویز کو حتمی شکل دینے پر غور جاری ہے۔حکام کے مطابق ٹیکسوں میں کمی سے پراپرٹی مارکیٹ میں جمود ختم ہونے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ اس اقدام سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، تعمیراتی شعبے میں روزگار بڑھے گا اور مجموعی طور پر قومی ٹیکس وصولیوں میں بہتری آئے گی۔