تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آئندہ بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کی منظوری کے منتظر، وزارتِ خزانہ کا رابطہ جاری

آئندہ بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کی منظوری کے منتظر، وزارتِ خزانہ کا رابطہ جاری

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزارتِ خزانہ آئندہ مالی سال دو ہزار ستائیس تا چھبیس کے بجٹ کی تجاویز کے حوالے سے سیاسی اور بین الاقوامی سطح پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ اہم فیصلوں کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز پر پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت کے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے کی حتمی رائے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جس کا آج ردعمل آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وزارتِ خزانہ اور ٹیکس پالیسی ونگ کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ آن لائن رابطے مسلسل جاری ہیں تاکہ مجوزہ اصلاحات اور مالی اقدامات پر اتفاقِ رائے حاصل کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن تجاویز کو عالمی مالیاتی ادارے کی منظوری حاصل ہو گی، انہیں آئندہ بجٹ کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے گا۔