تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

کاٹن مارکیٹ میں استحکام کی فضا، اسپاٹ ریٹس کے اجرا سے بہتری کے آثار

کاٹن مارکیٹ میں استحکام کی فضا، اسپاٹ ریٹس کے اجرا سے بہتری کے آثار

کراچی( کامرس ڈیسک) کاٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے چھ ماہ کی معطلی کے بعد کاٹن اسپاٹ ریٹس کے دوبارہ اجرا نے کاٹن کی پوری سپلائی چین میں اطمینان کی فضا پیدا کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بارہ دسمبر دو ہزار پچیس کے بعد پہلی مرتبہ چھ جون دو ہزار چھبیس کو کاٹن ایئر دو ہزار پچیس تا چھبیس کا آخری اسپاٹ ریٹ اکیس ہزار روپے جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی کاٹن ایئر دو ہزار چھبیس تا ستائیس کا پہلا اسپاٹ ریٹ آٹھ جون کو جاری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں کپاس کی کاشت توقعات سے کم رہی ہے جس کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماہرین کے مطابق اسپاٹ ریٹس کی بحالی سے مارکیٹ میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ ہوگا، تاہم کپاس کی پیداوار میں کمی قیمتوں پر آئندہ دنوں میں مزید اثر انداز ہو سکتی ہے۔