تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکا اور ایران امن معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

واشنگٹن (کامرس ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5 فیصد کمی ہوئی اور یہ 83 ڈالر فی بیرل تک آ گیا۔ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سپلائی چین سے متعلق خدشات میں نرمی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔