تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن

میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن

بیجنگ( سپورٹس ڈیسک) بیجنگ اوپن کے سیمی فائنل میں روسی ٹینس اسٹار ڈینیئل میدویدیف کو نوواک جوکووچ کے خلاف میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب گیند مارنے پر نااہل قرار دے دیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوکووچ 5-7 اور 3-5 کی برتری کے ساتھ سروس کر رہے تھے۔ میدویدیف نے غصے میں گیند تماشائیوں کی جانب دے ماری، جو اگلی صف میں بیٹھے ایک شخص کی بائیں آنکھ پر جا لگی۔زخمی تماشائی کو آنکھ پر ہاتھ رکھے ہوئے اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا۔میدویدیف کی یہ حرکت 2020 کے یو ایس اوپن کے واقعے کی یاد دلاتی ہے، جب جوکووچ کو بھی ایک لائن جج کو گیند لگنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے بیجنگ اوپن میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ 33-0 برقرار رکھا۔فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی منور سے ہوگا، جنہوں نے ہبرٹ ہورکاچ کے انجری کے باعث میچ ادھورا چھوڑنے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔