تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ( پاکستان خبر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ آمد پر پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر یوئے شیاو یونگ نے ان کا استقبال کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر پہنچے ہیں، جہاں دونوں رہنما پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔مزید برآں، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ خطے کی صورتحال اور عالمی حالات پر بھی گفتگو کریں گے۔ اسحاق ڈار کا یہ بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے جو اس سال کے دوران ہو رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کندھے کے فریکچر کے باوجود دورہ کر رہے ہیں، جو پاکستان کی چین کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔پاک چین تعلقات ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔