تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مہاجرین کی میزبانی کے باوجود دشمنی ناقابل قبول، بلوچستان کے شہریوں کا ردعمل

مہاجرین کی میزبانی کے باوجود دشمنی ناقابل قبول، بلوچستان کے شہریوں کا ردعمل

کو ئٹہ( پاکستان خبر)بلوچستان میں شہریوں نے افغان مہاجرین کی طویل میزبانی کے باوجود پاکستان کے خلاف رویوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔مختلف شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے برسوں تک خلوص اور ہمدردی کے ساتھ افغان باشندوں کو پناہ دی، انہیں رہائش، تعلیم اور روزگار سمیت بنیادی سہولیات فراہم کیں اور ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا، تاہم اس کے برعکس حالیہ صورتحال نے مایوسی کو جنم دیا ہے۔شہریوں کے مطابق توقع تھی کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے، مگر اس کے برعکس حالات نے تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو خطے میں بدامنی کو فروغ دیں۔