تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے اعلان کے ساتھ ایک اور پیٹرولیم مصنوعات یعنی مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 6 جون سے شروع ہونے والے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول 381 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 380 روپے 78 پیسے پر آ گیا تھا۔اس سے پہلے پیٹرول کی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے مقرر تھی، جبکہ 15 مئی سے شروع ہونے والے ہفتے میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔