تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکا ایران معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں، پابندیاں ختم اور جوہری پروگرام پر نئی شرائط

امریکا ایران معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں، پابندیاں ختم اور جوہری پروگرام پر نئی شرائط

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان متوقع امن معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کو حتمی معاہدے تک اپنے جوہری پروگرام کی موجودہ صورتحال برقرار رکھنی ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی اور جوہری تنصیبات میں توسیع فوری طور پر روک دے گا، جبکہ امریکا ایران پر عائد تیل کی پابندیاں ختم کرے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے فوری طور پر کھول دی جائے گی۔ امریکا ایران کے 25 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بھی بحال کرے گا۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی معاہدے کے بعد آئندہ 60 روز میں حتمی معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔ حتمی معاہدے تک ایران پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔واشنگٹن علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی تعمیر نو اور ترقی کا منصوبہ بھی تیار کرے گا۔