تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کویت سے ڈیزل اور جیٹ فیول کی سپلائی بحال، ایئرلائنز اور عوام کو ریلیف

کویت سے ڈیزل اور جیٹ فیول کی سپلائی بحال، ایئرلائنز اور عوام کو ریلیف

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) کویت سے پاکستانی جہازوں کے ذریعے ڈیزل اور جیٹ فیول کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، جس سے ایئرلائنز کے لیے جیٹ فیول کی دستیابی یقینی ہو گئی اور ہوائی سفر کرنے والے شہریوں کو اضافی کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستانی آئل کارگو کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا ہے اور اب تک محدود تعداد میں کارگو گزر چکی ہیں، جبکہ مرحلہ وار تقریباً بیس ٹینکر آنے کا امکان ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کویت سے ایک سے دو ٹینکر آئیں گے۔کویت کے ساتھ موجودہ پچاس سالہ سپلائی معاہدہ اب بھی فعال ہے، تاہم نیا معاہدہ نہیں ہوا۔ پاکستان سعودی عرب سے ماہانہ تین تا پانچ اور یو اے ای سے دو تا چار کارگو تیل حاصل کرتا رہا ہے۔سپلائی کی بحالی سے بجلی، ڈیزل اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کمی کے خدشات کم ہوں گے اور عوامی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی۔ توانائی اور ایوی ایشن شعبے میں ضروری اصلاحات کے ساتھ قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔