تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عیدالاضحیٰ پر 74 لاکھ سے زائد جانور قربان، کھالوں کی مالیت اربوں روپے تک پہنچ گئی

عیدالاضحیٰ پر 74 لاکھ سے زائد جانور قربان، کھالوں کی مالیت اربوں روپے تک پہنچ گئی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ملک بھر میں مجموعی طور پر 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔گزشتہ سال یہ تعداد 69 لاکھ 77 ہزار سے زائد تھی، جبکہ اس سال اضافہ مویشی منڈیوں کی سرگرمی اور قربانی کے رجحان میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس سال قربان کیے گئے جانوروں میں 27 لاکھ 50 ہزار گائے اور بیل، 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 25 ہزار اونٹ شامل ہیں۔ بکرے سب سے زیادہ قربان کیے جانے والے جانور رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھالوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام دیکھا گیا۔ گائے اور بیل کی کھال کی اوسط قیمت تقریباً 2200 روپے رہی، جبکہ بکرے کی کھال 600 روپے، بھیڑ کی کھال 100 روپے اور اونٹ کی کھال تقریباً 2000 روپے میں فروخت ہوئی۔کھالوں کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ارب 67 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو ملک کی چمڑے کی صنعت کے لیے ایک اہم معاشی شعبہ تصور کیا جاتا ہے۔صنعتی ماہرین کے مطابق اگر کھالوں کی بہتر دیکھ بھال، بروقت نمک کاری اور مؤثر ترسیل کو یقینی بنایا جائے تو چمڑے کی صنعت کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے، جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیوں کی بڑی تعداد اور کھالوں کی اربوں روپے مالیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مویشی پالنے اور چمڑے کی صنعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔