تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بجلی پھر مہنگی ہو گئی، صارفین پر نیا بوجھ آ ن پڑا

بجلی پھر مہنگی ہو گئی، صارفین پر نیا بوجھ آ ن پڑا

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی ایک روپے بیالیس پیسے مہنگی کی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ اضافہ فروری دو ہزار چھبیس کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق اپریل کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق ملک بھر سمیت کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور برقی گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو اس سے مستثنا قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی فی یونٹ ایک روپے تریسٹھ پیسے اضافہ کیا گیا تھا، جس کے باعث بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔