تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آئندہ وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 500 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان

آئندہ وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 500 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم تقریباً 17 ہزار 500 ارب روپے تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے متعلق مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں اور اہم مالی اہداف پر اتفاق بھی طے پا گیا ہے، تاہم تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے سے متعلق امور پر مزید مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تقریباً 220 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس سلیبز میں بھی ردوبدل کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق آخری ٹیکس سلیب کی حد میں اضافہ بھی متوقع ہے تاکہ مخصوص آمدنی والے افراد پر بوجھ کم کیا جا سکے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم، جبکہ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجاویز بھی حتمی مراحل میں ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بجٹ میں آمدن بڑھانے کے مختلف اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں۔