تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان خبر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں امن و امان، بین الصوبائی تعاون، منشیات کے خاتمے اور عوامی خدمات کی بہتری سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں منشیات کی روک تھام اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ حکومت کو کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی مفاد کے معاملات میں تمام اداروں اور حکومتوں کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ امن و امان کے قیام اور منشیات کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس نے مشکل حالات میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی بحالی میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنا کر عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔