تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ،اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ،اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا

اسلام آباد (پاکستان خبر) نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت مختلف تربیتی سہولیات کی تعمیر اور بہتری میں نمایاں پیش رفت رپورٹ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایلیٹ ٹریننگ اسکول میں ریپلنگ ٹاور کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز کی تیاری کا 70 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ایلیٹ اسکول کی فائرنگ رینج اور باؤنڈری وال کا کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار شمسی توانائی (سولر انرجی) پر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مزید برآں ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے آراستہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔