تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا دورہ، غیر قانونی پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا دورہ، غیر قانونی پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ڈیجیٹل اتھارٹی (نادرا) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے ادارے کی کارکردگی اور جاری و آئندہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے نادرا کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی شہریوں کی فوری شناخت اور انہیں نیشنل ڈیٹا بیس سے خارج کرنا لازمی ہے۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ نادرا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں معاونت فراہم کرے۔ انہوں نے بڑے شہروں میں نادرا کے جدید دفاتر اپنی ملکیتی زمین پر تعمیر کرنے کے لیے ماسٹر پلان طلب کیا اور عوامی سہولت کے لیے مزید جدید خدمات متعارف کرانے پر زور دیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا نے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز منسوخ کر دیے ہیں اور پی ٹی اے کے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری موبائل سمز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور نادرا کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔