تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک)عالمی فٹبال کی تنظیم فیفا نے دنیا بھر میں کھیل کے فروغ کے لیے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت تمام 211 رکن ممالک کو فی ملک ڈھائی کروڑ ڈالر تک فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ تجارتی کامیابی کے بعد فٹبال کی ترقی کے لیے مالی معاونت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق 2027 سے 2030 تک کھیل کی ترقی کے لیے فنڈنگ میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔منصوبے کی حتمی منظوری مارچ 2027 میں فیفا کانگریس سے مشروط ہے، جبکہ فیفا کونسل دسمبر 2026 میں ہونے والے اجلاس کے دوران اس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔مجوزہ فنڈز کی تقسیم میں خواتین اور نوجوانوں کے فٹبال کو فروغ دینے کے ساتھ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے ذخائر برقرار رکھنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔دوسری جانب فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے متنازع ’’فیفا فارورڈ انٹرپرائز‘‘ منصوبے میں ہونے والی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ مستقل طور پر ختم کردیا گیا ہے اور اسے کسی بھی صورت میں دوبارہ پیش نہیں کیا جائے گا۔انفینٹینو کے مطابق فیفا کے فنڈز اس کے 211 رکن ممالک کی ملکیت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برس کے دوران فی رکن ملک کو فراہم کی جانے والی فنڈنگ 10 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فٹبال ہر شخص اور ہر جگہ کے لیے ہے۔فیفا صدر نے مزید بتایا کہ تنظیمی نظم و نسق میں ممکنہ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے فیفا کونسل نے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح فیفا پیس پرائز کا جائزہ لینے کی ذمہ داری متعلقہ کمیٹی کو سونپ دی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ دسمبر میں ہونے والے کونسل اجلاس میں متوقع ہے۔فیفا کونسل نے کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکی فٹبالر فولارین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی مشروط طور پر مؤخر کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔فیفا کی قانونی کمیٹی دسمبر میں ہونے والے کونسل اجلاس میں تادیبی طریقہ کار سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔