میڈرڈ( سپورٹس ڈیسک) عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے فیفا کونسل کے اجلاس میں معافی مانگ لی۔دنیا نیوز کے مطابق فیفا صدر نے ورلڈ کپ سمیت تنظیم کے مختلف ایونٹس کے حصص فروخت کرنے اور نجی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ انفینٹینو کے مطابق اجلاس میں بنیادی طور پر ’’فیفا فارورڈ انٹرپرائز‘‘ کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مشاورت کے عمل کے دوران غلط فہمی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں منفی اثرات سامنے آئے۔ ان کا مؤقف تھا کہ یہ صرف ایک تجویز تھی، اس حوالے سے کوئی حتمی معاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔