تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فیفا ورلڈکپ 2026 فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو کا انعقاد

فیفا ورلڈکپ 2026 فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو کا انعقاد

 نیو جرسی( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے موقع پر شائقین فٹبال کو کھیل کے ساتھ ساتھ ایک شاندار تفریحی پروگرام بھی دیکھنے کو ملے گا، کیونکہ فائنل میں تاریخ کا پہلا ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا۔یہ خصوصی ہاف ٹائم شو 19 جولائی کو نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔اس کے علاوہ برنا بوائے، گستاوو دودامل، کولڈ پلے اور پی ایس 22 کورس بھی اس بڑے میوزیکل پروگرام کا حصہ ہوں گے۔جسٹن بیبر نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈکپ دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور اس تاریخی شو کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں بچوں کے معروف پروگرام سیسمی اسٹریٹ اور دی مپٹس کے کردار بھی خصوصی شرکت کریں گے۔