تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکا میں الیکٹرک ایئر ٹیکسی کا پہلا آزمائشی آپریشن کامیاب

امریکا میں الیکٹرک ایئر ٹیکسی کا پہلا آزمائشی آپریشن کامیاب

نیویارک( ویب ڈیسک) امریکا میں الیکٹرک ایئر ٹیکسی کے مستقبل کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلے آزمائشی آپریشن کا کامیاب آغاز کر دیا گیا، جس کے دوران مریضوں کے لیے عطیہ کیے گئے انسانی اعضا ایک ریاست سے دوسری ریاست منتقل کیے گئے۔یہ آزمائشی پروازیں امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے مشترکہ پائلٹ پروگرام کے تحت انجام دی گئیں، جس کا مقصد جدید فضائی نقل و حمل کے نظام کو عملی شکل دینا ہے۔رپورٹس کے مطابق الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (ای وی ٹول) طیاروں کے انٹیگریشن پائلٹ پروگرام کے تحت ہونے والی یہ پہلی عملی پروازیں کامیابی سے مکمل کی گئی ہیں۔یہ کثیر سالہ منصوبہ الیکٹرک ایئر ٹیکسیوں کی عملی کارکردگی، حفاظتی معیار اور آپریشنل صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں انہیں شہری فضائی ٹرانسپورٹ کے باقاعدہ نظام کا حصہ بنایا جا سکے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف ہنگامی طبی خدمات کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ مستقبل میں شہری آمدورفت کے جدید، تیز رفتار اور ماحول دوست ذرائع کی راہ بھی ہموار ہوگی۔