تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں سوا ارب ڈالر کی کمی

غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں سوا ارب ڈالر کی کمی

کراچی( کامرس ڈیسک) غیر ملکی قرضوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے باعث پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 24 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 17 ارب 22 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 67 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہیں۔حکام کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی بڑی وجہ بیرونی قرضوں اور دیگر مالی ذمہ داریوں کی ادائیگیاں ہیں۔