تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

گلگت بلتستان: چار حلقوں میں انتخابی نتائج روک دیے گئے، دوبارہ پولنگ کا حکم

گلگت بلتستان: چار حلقوں میں انتخابی نتائج روک دیے گئے، دوبارہ پولنگ کا حکم

گلگت(پاکستان خبر)گلگت بلتستان میں الیکشن کمیشن نے چار حلقوں کے انتخابی نتائج روک کر متعدد پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ جی بی اے آٹھ سکردو کے دس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے پندرہ جون کو دوبارہ پولنگ کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید محمد علی شاہ کی جانب سے بعض پولنگ اسٹیشنز میں انتخابی بے ضابطگیوں اور بدانتظامی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ جی بی پندرہ دیامر ون، جی بی سولہ دیامر ٹو اور جی بی سترہ دیامر تھری کے نتائج بھی فی الحال روک دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہ کیا جائے، جبکہ پوسٹل بیلٹس کی گنتی اور حتمی نتائج کے اجرا پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق تمام نتائج دوبارہ پولنگ کے بعد شامل کیے جائیں گے، جس کے بعد ہی حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔