تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خیبر پختونخوا میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری

پشاور( پاکستان خبر)خیبر پختونخوا کی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے بالائی اضلاع میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 25 جولائی تک بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، اچانک سیلاب اور ممکنہ طغیانی کا خطرہ ہے۔ادارے نے اپر و لوئر چترال، اپر دیر، سوات، بحرین، اپر و لوئر کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث گلیشیئر تیزی سے پگھل سکتے ہیں، جس سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو اداروں کو ہنگامی مشینری، عملہ اور امدادی سامان مکمل طور پر تیار رکھنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔