تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے

گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے

لندن( شو بز ڈیسک) برطانیہ کے معروف موسیقی میلے گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 45 منٹ میں فروخت ہوگئے۔منتظمین نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ جون 2027 میں ہونے والے میلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ ایک ٹکٹ کی قیمت 408 پاؤنڈ، جو تقریباً 539 ڈالر بنتی ہے، مقرر کی گئی تھی۔جنوب مغربی انگلینڈ کے ورتھی فارم میں منعقد ہونے والا گلاسٹن بری میلہ 1970 میں شروع ہوا تھا اور وقت کے ساتھ دنیا کے بڑے موسیقی میلوں میں شامل ہوگیا۔2027 کے میلے میں شرکت کرنے والے فنکاروں کے نام تاحال جاری نہیں کیے گئے، تاہم منتظمین نے واضح کیا ہے کہ دوبارہ متحد ہونے والا معروف برطانوی بینڈ اوئسز اگلے سال گلاسٹن بری میں پرفارم نہیں کرے گا۔گلاسٹن بری 2027 کا انعقاد 23 سے 27 جون تک ہوگا، جبکہ 2026 میں میلے کا انعقاد نہیں کیا گیا۔