تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، بچت ضروری ہے:عطا تارڑ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، بچت ضروری ہے:عطا تارڑ

 اسلام آباد( پاکستان خبر)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، اور ہمیں سب کو مل کر توانائی کی بچت کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم نے اپنی ٹیم میں کفایت شعاری کے اقدامات کیے اور مراعات میں کٹوتیاں کی گئی ہیں۔علی پرویز ملک نے کہا کہ کفایت شعاری کی وجہ سے اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ روکا گیا، اور عید کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ انہوں نے عوام اور حکومت سے اپیل کی کہ توانائی کی بچت میں بھرپور کردار ادا کیا جائے۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوتا ہے، اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل کی قیمت میں 250 روپے اضافے کو روکا گیا، تاہم آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں، اور اس لیے سب کو مل کر بچت کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔